ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کا محمد صہیب، نیٹ امتحان کے ذریعےمفت میڈیکل سیٹ حاصل کرنےمیں کامیاب

بھٹکل کا محمد صہیب، نیٹ امتحان کے ذریعےمفت میڈیکل سیٹ حاصل کرنےمیں کامیاب

Sun, 18 Sep 2022 20:10:58    S.O. News Service

بھٹکل:18؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)شاہین ادارہ جات، بیدر سے کوچنگ لینے والےبھٹکل موسیٰ نگر ، بینڈیکان کے مکین عبدالقادر چکیری کے فرزند محمد صہیب نے ایم بی بی ایس کےلئے ہونے والے نیٹNEET امتحان میں 594 نمبرات کے ساتھ بہترین کامیابی حاصل کی ہے اور آل انڈیا سطح پر وہ 23903اور کٹگیری سطح پر 10229واں رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

بھٹکل انجمن بوئز ہائی اسکول (اے بی ایچ ایس ) سے ایس ایس ایل سی میں 90.8فی صد شرح کے ساتھ کامیابی حاصل کرنےوالے محمد صہیب نے بیدر کےمشہور علمی ادارے شاہین پی یوکالج سے90فی صد شرح کے ساتھ  پی یوسی دوم میں کامیاب ہوا تھا۔ پھر اسی کالج میں اس نے NEET کی کوچنگ لیتےہوئے امتحان کی تیار ی کی تھی۔ نیٹ کے نتائج ظاہر ہوئے تو محمد صہیب نے 720میں سے 594نمبرات حاصل کرتےہوئے مفت سیٹ حاصل کرنےمیں کامیابی حاصل کرلی۔ ان کا انجنئیرنگ رینک 4342،  بی ایس سی اگریکلچر 2414 اور ویٹرنیری سائنس میں ان کو 1148رینک ملا ہے۔

خیال رہےکہ نیٹ امتحان کی کامیابی کےلئے طلبا کو سخت محنت و مشقت کرنی پڑتی ہے۔ نیٹ میں کامیاب ہونےو الےطلبا کو ایم بی بی ایس میں مفت سیٹ حاصل ہوتی ہے اور کونسلنگ میں اپنی پسند کا کالج منتخب کرنے کا بھی اختیار ہوتاہے۔ محمد صہیب نے  نیٹ کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتےہوئے شاہین ادارہ جات بیدر کے ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جہاں کی بہترین کوچنگ کے ذریعے اس کو اب میڈیکل میں فری سیٹ حاصل ہوگی۔


Share: